حیدرآباد۔20اکتوبر(اعتماد نیوز) بی جے پی کی جھولی میں مہاراشٹر سے بڑی
تعداد میں ارکان اسمبلی کے انتخاب کے باوجود تشکیل حکومت کے سلسلہ میں
مہاراشٹر میں تعطل بر قرار ہے۔ چنانچہ کل جاری کردہ نتائج کے مطابق بی جے
پی کو کل 122ارکان اسمبلی حاثل ہوئے جبکہ شیو سینا کے 63 ارکان اسمبلی
منتخب ہوئے ۔ چنانچہ آج ممبئی کے
سینا بھون میں شیو سینا کے منتخب ارکان
اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام منتخب ارکان نے شرکت کی۔ شیو سینا
کے صدر ادھو ٹھاکرے سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بی جے پی کی
تائید پر مثبت انداز میں جواب دیا کہ پہلے وہ بی جے پی کی جانب سے پہل
چاہتے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب آج این سی پی کے ارکان کا بھی اجلاس منعقد ہوا۔